ممبئی ۔ 4؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ترک ایر لائینس کی استنبول جا رہی پرواز کو جس میں 332 مسافرین سوار تھے ‘ آج طیارہ کی ایک نشست پر مشتبہ موبائیل فون دستیاب ہونے کی بناواپس اتار لیا گیا ۔ اس طرح طیارہ کی پرواز میں چار گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ بوئنگ 777-300ER طیارہ استنبول کے لئے 0650 سے پرواز کرنے والا تھا لیکن 1130 بجے شب اپنی منزل کے لئے پرواز کی ۔ ترکش ایئر لائنزکے نائب صدر میڈیا ریلیشنس علی گنک نے بتایاکہ ممبئی تا استنبول پرواز کے دوران ایک نشست پر نامعلوم فون دستیاب ہونے کی بنا اسے ممبئی کے پارکنگ ایریا میں واپس لایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسافرین کو اتارنے کے بعد طیارہ کی تلاشی لی گئی ۔