ناسک میں کسان ریالی سے سیتارام یچوری کا خطاب

ممبئی ۔ 28 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری بروز منگل ناسک میں ایک کسان ریالی سے مخاطب کریں گے اور سوامی ناتھن کمیشن کی سفارش کے مطابق کسانوں کے مسائل جیسے قرضوں کی معافی ، برقی بلز اور فصلوں کے لیے منافع بخش قیمتوں پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ مہاراشٹرا راجیہ کسان سبھا ملحقہ آل انڈیا کسان سبھا کے زیر اہتمام ریالی میں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں مراہٹواڑہ اور ودربھا میں پانی ، چارہ ، روزگار اور فصلوں کی تباہی پر مصارف پر بھی اظہار خیال کیا جائے گا ۔