واشنگٹن۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ پچاس برسوں میں پہلی بار ناسا میں خلا باز کی تربیت حاصل کرنے والے امیدوار نے تربیت حاصل کرنے کا سلسلہ درمیان میں ہی ترک کردیا۔ امریکی خلائی ایجنسی نے یہ بات بتائی۔ 31 اگست سے راب کولین نامی زیرتربیت خلا باز کے استعفیٰ پر عمل آوری ہوگی، جس کے لئے اس نے شخصی وجوہات کو ذمہ دار قرار دیا۔ ناسا کے ترجمان برانڈی ڈین نے یہ بات بتائی اور مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی، البتہ یہ ضرور کہا کہ ناسا میں خلا باز کی تربیت حاصل کرنے کے خواہش مند لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے اور کس آسانی سے اس کا موقع بھی نہیں ملتا۔ ہر سال صرف 12 امیدواروں کو تربیت دیئے کے لئے منتخب کیا جاتا ہے، جس کے لئے ہر سال 18,000 درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔ اس طرح کولین 1968ء کے بعد مستقبل کے ہونے والے ایسے پہلے خلا باز بن گئے جو تربیت کے درمیان سے ہی مستعفی ہوگئے۔