کلکتہ۔17 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام )عدالت کی ہدایت پر ناردا اسٹنگ آپریشن کی جانچ کررہی سی بی آئی اپنے اسپیشل آفیسر راکیش استھانا سے صلاح و مشورہ کرنے کے بعد 20جولائی کو جانچ کی موجودہ رپورٹ کے ساتھ چارج شیٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔گزشتہ مہینہ راکیش استھانا نے کلکتہ کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے شارداچٹ فنڈ گھوٹالہ، روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹا اور ناردا اسٹنگ آپریشن کی جانچ کا جائزہ لیا تھا۔
گجرات میں 31 سینئر آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے
احمدآباد ۔17 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) گزشتہ رات سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے تحت حکومت گجرات نے 31 سینئر آئی پی ایس عہدیداروں بشمول وڈوڈرا اور راجکوٹ پولیس کمشنرز کے تبادلہ کردیا۔ وڈوڈرا پولیس کمشنر منوج ششی دھر کا تبادلہ کرکے اُن کو پنچ محل رینج کے انسپکٹر جنرل پولیس ( آئی جی ) مقرر کیا گیا۔ محکمہ داخلہ کے چیف سکریٹری منوج اگروال کو راجکوٹ کا نیا سٹی کمشنر مقرر کیا گیاہے ۔