حیدآباد ۔29جون ( پریس نوٹ ) نارائنا جونیئر ریِذیڈنشیل کالج مدینہ گوڑہ میں ریاضی کے ایک لکچرر کی جانب سے ایک طالب علم محمد سعد پاشاہ کو دی گئی سزا اور جسمانی اذیت کے واقعہ کے بارے میں سوشل میڈیا اور بعض اخبارات میں شائع شدہ خبر کا ریاستی اقلیتی کمیشن نے از خود نوٹ لیا ہے ۔ ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیرمین عابد رسول خان کے دفتر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خبروں کے مطابق رمضان کے دوران نماز کی ادائیگی کیلئے کلاس سے جانے کی اجازت پر یہ سزا دی گئی تھی ۔ کمیشن نے اس واقعہ کا سنگین نوٹ لیا ہے اور اس ضمن میں ایک مقدمہ 56/2015 درج کیا ہے ۔