نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی پر خاطی کوسزائے عمر قید

بھدوہی( یو پی)۔/13جون، (سیاست ڈاٹ کام ) ایک مقامی عدالت نے 45سالہ شخص کوچار سال قبل ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی۔ جج اشوک کمار نے 16سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے مبین کو جیل روانہ کردیا۔ اس پر 25ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ مبین نے 4سپٹمبر 2010ء کو لڑکی کی عصمت ریزی کی تھی بعد ازاں متاثرہ کی والدہ نے پولیس میں اس واردات کے سلسلہ میں ایف آئی آر درج کروایا تھا۔

مودی کی اہانت آمیز تصویریں
کالج کا پرنسپل گرفتار
تھریسور( کیرالا )۔/13جون، (سیاست ڈاٹ کام ) ایک سرکاری پالی ٹیکنک کالج کے پرنسپل کو وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر منفی چہروں کی تصاویر کے ساتھ شامل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ دیگر تصاویر میں اڈالف ہٹلر، جارج ڈبلیو بش، اسامہ بن لادن اور دیگر چند افراد کی تصویریں شامل تھیں۔ پرنسپال ایم این کرشنن کٹی کو آج گرفتار کرلیا گیا۔