جناب محمد رضی الدین معظم
اگر اہل خاندان سے نااتفاقی یا سسرال میں تکالیف کا سامنا ہو تو درج ذیل اذکار پر عمل کریں۔
٭ ہر فرض نماز کے بعد گیارہ بار سورہ حجر کی آیت ۴۷ پڑھ کر آسمان کی طرف پھونکیں۔
٭ چالیس روز تک تصور کرکے سو بار سورہ مائدہ کی آیت ’’والقینا بینہم العداوۃ والبغضاء الی یوم القیامۃ‘‘ پڑھ کر دعاء کریں۔
٭ جمعرات سے جمعہ تک صبح و شام سو بار حسبی اللّٰہ الحسیب تصور کرکے پڑھیں۔
٭ سورہ بقرہ کی آیت ’’فسیکفیکھم اللّٰہ وھو السمیع العلیم‘‘ سو بار پڑھ کر صرف صرف یہ کہیں ’’اللّٰھم انا نجعلک فی نحورھم ونعوذبک من شرورھم‘‘ ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ دوپہر اور نصف شب کو تصور کرکے سو بار ’’یاصبور ، یامانع‘‘ پڑھتے رہیں۔
٭ ہر نماز کے بعد ۴۱ بار ’’یاذالجلال والاکرام‘‘ پڑھ کر دعاء کریں۔
نوٹ: ہر عمل کے ساتھ اول و آخر پانچ بار درود شریف ضرور پڑھیں۔
کھانسی اور دمہ کا مجرب عمل
٭ رکابی پر ’’بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم۔ یافارق، یافارق، یافارق‘‘ لکھ کر پانی سے حل کرکے اور درود شریف پڑھ کر دم کرکے پیتے رہیں۔
٭ سورۂ طٰہٰ کی آیات ’’رب اشرح لی صدریo ویسرلی امریo واحلل عقدۃ من لسانیo یفقھوا قولیo‘‘ بار بار پڑھتے ہوئے دس قدم آگے جائیں اور پھر بار بار پڑھتے ہوئے دس قدم واپس آئیں۔ صبح و شام عمل کرنے سے تنفس و دمہ کا مرض دُور کرنے میں کامیابی ملے گی۔
٭ اول و آخر درود شریف گیارہ بار پڑھ کر سو بار سورۂ رحمن کی ابتدائی دو آیات ۴۱ روز تک پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔