نائیجیریامیں 2 خودکش دھماکے، 10افراد ہلاک

لاگوس ۔ 2 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام)نائیجیریا کے شہر میڈوگوری کے بازار میں 2خودکش دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 10سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں خودکش حملہ آور خواتین تھیں۔خودکش دھماکوں کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔نائیجیریا کے شمالی علاقہ میں گزشتہ تین ہفتہ میں بوکوحرام کے مشتبہ عسکریت پسندوں نے وقفہ وقفہ سے کارروائیاں کرتے ہوئے نہ صرف بازاروں کو نشانہ بنایا بلکہ ایک جامع مسجد پر بھی ہلاکت خیز حملہ کیا تھا جس میں زائد از 110 مصلی جاں بحق ہوئے ۔