نیامی، 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نائیجر میں فوج کے قافلے پر گھات لگا کر کئے گئے دہشت گردانہ حملے میں آج 15 فوجی ہلاک اور 19 دیگر زخمی ہوگئے ۔وزارت دفاع نے بتایا کہ مالی سرحد کے نزدیک ہوئے اس حملے میں اسلامک جنگجووں کا ہاتھ ہے ۔ وزارت نے کہا کہ دہشت گردوں کو نکال باہر آنے کیلئے تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے ۔حالیہ دنوں میں نائیجر میں مالی سے زیادہ حملے ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال بھی جنگجووں کے ساتھ لڑائی پر زیادہ رقم خرچ کی گئی تھی۔