نائیجریا میں بوکو حرام کا حملہ 86 افراد بشمول کمسن ہلاک

دلوری (نائیجریا) ۔ /31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بوکوحرام کے انتہاپسندوں نے نائیجریا کے ایک گاؤں میں جھونپڑیوں پر بم پھینکے جس کے نتیجہ میں 86 افراد بشمول کمسن بچے ہلاک ہوگئے ۔ اس حملے میں بچ جانے والے ایک شخص نے بتایا کہ اس نے درخت کے پیچھے چھپ کر بوکو حرام کو حملہ کرتے دیکھا اور بچوں کی چیخوں کی آوازیں سنی جو زندہ جل گئے ۔ دلوری گاؤں میں اور اس کے قریب واقع دو کیمپس میں جہاں 25 ہزار پناہ گزیں تھے ہر طرف جھلسی ہوئی نعشیں دکھائی دے رہی ہیں ۔ تین خودکش بمباروں نے پہلے خود کو دھماکے سے اڑالیا اس کے بعد فائرنگ کی گئی اور کئی افراد کو زندہ جلادیا گیا ۔