مائیدوگوری 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) بوکوحرام نے کم از کم 185 افراد بشمول خواتین اور بچوں کا شمالی مشرقی نائجیریا سے اغوا کرلیا ہے، جو اس خطہ میں اجتماعی اغوا کا تازہ واقعہ ہے جہاں ملٹری کو شہریوں کی حفاظت کرنے میں بڑی دقت پیش آتی رہی ہے۔ عہدیداروں اور عینی شاہدین نے آج بتایا کہ تازہ حملہ اتوار کی واردات ہے جو گمسوری ٹاون میں نہایت مسلح انتہا پسندوں کی کارروائی رہی جس میں 32 افراد ہلاک بھی ہوئے۔