نائجیریا میں چناؤ سے قبل دھماکے

دورا (نائجیریا) ۔23 فبروری۔ (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا میں تاخیر سے منعقد ہونے والے انتخابات کے روز بندوق کی فائرنگ کے واقعات دیکھنے میں آئے جبکہ صدر محمدو بوھاری افریقہ کی اس سب سے زیادہ آبادی والی قوم میں دوسری میعاد کیلئے کوشاںہیں ۔ پولیس نے کہاکہ بورنو اسٹیٹ کے دارالحکومت مائیدوبوری میں چناؤ سے تھوڑی دیر قبل دھماکے ہوئے ۔ بوکوحرام انتخابات کی مخالف ہے ۔ فائرنگ کی آواز شورش زدہ جنوبی حصہ میں پورٹ ہارکوٹ میں بھی سنی گئی جہاں ملٹری تعینات ہے۔ صدر نے اپنے شمالی آبائی ٹاؤن دورا میں ووٹ ڈالا ۔ جنوب کے ڈیلٹا اسٹیٹ میں عینی شاہدین نے کہاکہ انتخابی عہدیدار اپنے کام میں کسی خلل کے بغیر مصروف رہے ۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ملتوی کردہ الیکشن بعض تکنیکی وجوہات کی بناء آگے کرنا پڑا ۔ نائجیریائی عوام میں عمومی طورپر جوش و خروش دیکھا جارہاہے اور اُنھیں نئی حکومت سے بہتری کی اُمیدیں ہیں۔