صدر جوناتھن کی سخت مذمت
ابوجہ ۔ 29 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نائجیریا کے صدر گڈ لک جوناتھن نے عہد ظاہر کیا ہے کہ کانو میں واقع ایک مسجد پر ہونے والے حملے کے ذمہ دار افراد کو جلد پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی نے ابوجہ حکام کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز ہوئے اس حملے میں 120 افراد ہلاک جبکہ 270 زخمی ہوئے ۔ گڈ لک جوناتھن نے اس حملے کو ’ایک بھیانک کارروائی‘ قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔
ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے لیکن پولیس شدت پسند تنظیم بوکو حرام پر شک کر رہی ہے۔ مقامی ذارئع ابلاغ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار سو تک بھی ہو سکتی ہے۔