کانو۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی نائجیریا میں آج صبح کے مصروف اوقات کے دوران ایک بس اسٹیشن میں 3 بم دھماکوں کے نتیجہ میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 34 دیگر زخمی ہوگئے۔ بچاؤ کارکنوں نے یہ بات بتائی۔ ایک مقامی عہدیدار نے شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر کہا کہ 8 نعشوں کو ایک ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ مہلوکین کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔