نائب کلب پرحملہ ملائشیا میں دولت اسلامیہ کی پہلی کارروائی : پولیس

کوالالمپور ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ملائشیائی پولیس نے آج اس بات کی توثیق کی کہ مضافاتی علاقہ میں واقع نائٹ کلب پر دستی بم حملہ اپنی نوعیت کا پہلا حملہ ہے جو دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے کیا ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خالد ابوبکر نے بتایا کہ کوالالمپور کے مضافاتی علاقہ میں واقع مستقر پوچانگ کے موویڈا نائب کلب میں ہوئے دستی بم حملے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے حالانکہ حملے میں مقامی افراد ملوث ہیں۔ تاہم انہیں ہدایت شام میں موجود دولت اسلامیہ کے رکن محمد جیدی سے موصول ہوئی تھی۔