نائب صدر نشین اے پی کونسل کیلئے ستیش ریڈی تلگودیشم کے امیدوار

حیدرآباد۔/3ستمبر، ( سیاست نیوز) صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آندھرا پردیش قانون ساز کونسل کے نائب صدر نشین عہدہ کیلئے ضلع کڑپہ سے تعلق رکھنے والے مسٹر ستیش ریڈی، رکن قانون ساز کونسل تلگودیشم پارٹی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ جبکہ نائب صدرنشین آندھرا پردیش قانون ساز کونسل عہدہ پر انتخاب کیلئے آج ہی اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے ساتھ ہی مسٹر ستیش ریڈی نے ڈپٹی چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این راجیا و دیگر ارکان کونسل کے ہمراہ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر وزیر بلدی نظم و نسق آندھرا پردیش مسٹر نارائنا، ارکان قانون ساز کونسل آندھرا پردیش بشمول سی رامچندریا سابق وزیر اور دیگر ارکان کونسل کانگریس پارٹی بھی مسٹر ستیش ریڈی کے ہمراہ موجود تھے۔