نائب صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ کی صحت میں انحطاط، گڑگاؤں منتقل

لکھنؤ ۔ /17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ مولانا کلب صادق جو شہر کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھے ان کی صحت میں انحطاط کی وجہ سے میدانتا ہاسپٹل گڑگاؤں بذریعہ طیارہ منتقل کردیئے گئے ۔ ان کے فرزند کلب حسین نے کہا کہ وہ فبروری میں بیمار ہوئے تھے لیکن بعد ازاں صحت یاب ہوگئے تھے اور دوبارہ ایک ہفتہ قبل بیمار ہوئے ، انہیں پیٹ کے کینسر کی شکایت ہے ۔ گردوں کے ڈاکٹر معائنوں کے بعد ان کے علاج کا طریقہ کار متعین کریں گے۔