نائب صدر جمہوریہ کا آج سے چار روزہ دورہ آندھرا پردیش

تروپتی 19 فبروری ( پی ٹی آئی ) نائب صدر جمہوریہ مسٹر ایم وینکیا نائیڈو کل یہاں رینی گنٹہ ائرپورٹ کے رن وے کی مجوزہ توسیع کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ اس تقریب میں شرکت کے فوری بعد نائیڈو خصوصی ٹرین کے دریعہ اپنے آبائی ضلع نیلور روانہ ہوجائیں گے اور وہاں مختلف مقامی پروگراموں میں شرکت کرینگے ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ نائب صدر جمہوریہ 23 فبروری کو دہلی واپس ہونگے ۔