نئی دہلی ۔ یکم اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)نیتی آیوگ کے نائب صدرنشین اروند پناگریا نے آج وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ذمہ داریوں سے سبکدوش کرنے کی خواہش کی ، کیونکہ انھیں کولمبیا یونیورسٹی سے درخواست میں توسیع کی اجازت نہیں ملی ہے ۔ ہندوستانی نژاد امریکی ماہر معاشیات اور کولمبیا یونیورسٹی میں انڈین پولیٹکل اکنامی کے پروفیسر اروند پناگریا نیتی آیوگ کے پہلے نائب صدرنشین تھے ۔ حکومت نے جنوری 2015 ء میں منصوبہ بندی کمیشن کو نیتی آیوگ سے تبدیل کیا تھا۔ انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ وہ 31 اگسٹ کو مستعفی ہورہے ہیں۔