نائب صدرنشین راجیہ سبھا کیلئے اپوزیشن امیدوار نامزد کرنے کانگریس کو اختیار، وندنا چوان کا نام زیرغور

نئی دہلی 7 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن پارٹیوں نے آج بی جے پی کے خلاف متحد ہوتے ہوئے راجیہ سبھا کے نائب صدرنشین کے عہدہ کے لئے کانگریس کو اپنے مشترکہ امیدوار کی نامزدگی کا اختیار دیا ہے۔ اکثر جماعتیں اپنے امیدوار ناممد کرنے تیار نہیں ہیں اور کانگریس چونکہ سب سے بری اپوزیشن جماعت ہے ان جماعتوں نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس کو ہی مشترکہ امیدوار نامزد کرنے کا اختیار دیا جائے۔ ایک اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ اگرچہ این سی پی کی وندنا چاوان پر غور کیا گیا ہے لیکن این سی پی کو اپنے کسی رکن کی نامزدگی سے دلچسپی نہیں ہے۔ دیگر کوئی جماعت بھی اپنا امیدوار نامزد کرنا نہیں چاہتی۔ چنانچہ کانگریس کو مشترکہ امیدوار نامزد کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔