نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری کی آج ونیزویلا روانگی

نئی دہلی ۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری کل ونیزویلا کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ 17 ویں نام چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی سردجنگ کے دور کے اس ملک کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ وزیراعظم مودی 1979ء میں چرن سنگھ کے بعد نام چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کرنے والے دوسرے ہندوستانی وزیراعظم ہیں۔ یہ چوٹی کانفرنس کل سے شروع ہوئی اور 18 ستمبر کو ختم ہوں گی۔ ونیزویلا کے مارگریشیا جزیرہ پر منعقد ہورہی اس کانفرنس میں سینئر عہدیداروں، بیرونی وزراء اور ملک کے سربراہوں کا اجلاس منعقد ہوگا۔ ناوابستہ تحریک (نام) چوٹی کانفرنس میں توقع ہیکہ 120 ممالک کے قائدین شرکت کریں گے۔

کرناٹک تشدد پر 16 ستمبر کو پڈوچیری بند
پڈوچیری ۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کی زائد از 300 تنظیموں نے جمعہ کو مرکزی زیرانتظام علاقہ پڈوچیری میں 12 گھنٹے کے بعد کا اعلان کیا ہے۔ کرناٹک میں ٹاملوں کے خلاف تشدد کی مذمت کرتے ہوئے یہ بند منایا جارہا ہے۔ کاویری آبی تنازعہ کے باعث کرناٹک کے بعض علاقوں میں تشدد بھڑک اٹھا ہے اور ہجوم کی جانب سے ٹاملناڈو کے عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ان تنظیموں نے کرناٹک حکومت کی ناکامی کی بھی مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ کاویری آبی تنازعہ پر گزشتہ چند روز سے کرناٹک کے کچھ علاقوں میں تشدد پھوٹ پڑا ہے۔