نئے ڈی سی پی ساوتھ زون ستیہ نارائنا نے جائزہ حاصل کرلیا

حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساوتھ زون کی حیثیت سے آج شام مسٹر ستیہ نارائنا نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ ریاست تلنگانہ میں حالیہ ہوئے آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے میں مسٹر ستیہ نارائنا کا ساوتھ زون ڈی سی پی تبادلہ کیا گیا تھا ۔ قبل ازیں وہ شہر کے ویسٹ زون میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے جائزہ حاصل کرنے کے بعد محرم کے انتظامات کا جائزہ لیا اور پولیس عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا اور کہا کہ پرانے شہر میں امن و امان کی برقراری کیلئے پولیس ہر وقت چوکس رہے گی اور پولیس ساوتھ زون میں عوام دوست پالیسیوں کو انجام دے گی ۔ ساتھ ہی انہوں نے پرامن ماحول کو بگاڑنے کی کسی بھی سازش کی کوشش کے خلاف سخت گیر نتائج کا انتباہ دیا ۔