گورنر نرسمہن کی عوام سے ملاقات، نئے سال کی مبارکباد
حیدرآباد ۔ یکم جنوری (این ایس ایس) نئے سال کے موقع پر گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور ان کی شریک حیات وملا نرسمہن نے جمعہ کو یہاں راج بھون میں پرجا دربار منعقد کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر دو تلگو ریاستوں کے عوام اور دو تلگو حکومتوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ گورنر نے راج بھون میں 11 تا 12 بجے دن ایک گھنٹہ تک عوام سے ملاقات کی۔ کئی لوگوں نے اس موقع پر راج بھون پہونچ کر گورنر کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔ یہ ایک روایت ہے کہ ہر نئے سال کے موقع پر گورنر کی جانب سے اس طرح کا پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام میں مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ، ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری، وزیر چندو لال، تلگودیشم قائدین ایل رمنا اور دیگر جماعتوں کے قائدین اور عہدیداروں نے گورنر سے ملاقات کی اور نئے سال کی مبارکباد دی۔