وزیراعظم برطانیہ تھریسامے کا نیا سال کا پیغام ‘ عوام سے متحدہ جدوجہد کی اپیل
لندن ۔ یکم جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم برطانیہ تھریسامے نے نئے سال کے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ برطانیہ کیلئے یوروپی یونین سے درست معاہدہ کیلئے جدوجہد کریں گی ۔ بریکسٹ کے بارے میں استصواب عامہ کو وقتی لیکن تسلیم کرنے والا فیصلہ قرار دیتے ہوئے تھراسامے نے کہا کہ 2017ء میں حقیقی متحد برطانیہ تشکیل دیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے متحد ہوجانے کا وقت ہے ‘ کئی مواقع ہمارے سامنے ہیں ۔ ہمارے مفادات اور ہمارے عزائم ہمیں متحد کرسکتے ہیں تاکہ ہم اُن 52فیصد افراد کو ملک سے روانہ ہونے کیلئے نہیں کہہ سکتے جنہوں نے یوروپی یونین سے ترک تعلق کی تائید کی تھی اور نہ اُن 48 فیصد افراد کو برقرار رکھ سکتے ہیں جنہوں نے یوروپی یونین میں باقی رہنے کی تائید کی تھی ‘ تاہم عوام مختلف ممالک کو اپنی قابل فخر تعریف اور درخشاں مستقبل کے ساتھ متحد کرسکتے ہیں ۔ اس لئے جب ہم جاریہ سال یوروپی یونین کے ساتھ بات چیت کریں گے تو ہمارے ذہن میں یہ تمام معلومات ہوں گی اور ہمارا مقصد یوروپی یونین کیساتھ درست معاہدہ کا ہوگا ۔ ایسامعاہدہ نہیں جس کے تحت ہم صرف متحد ہوسکیں ۔ تھراسامے نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ سال 2017ء کو ایک شاندار سال بنادیں اور اُن افراد کو بھی اپنے ساتھ لے لیں جو یوروپی یونین کے ساتھ درست معاہدہ چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم محنت کش طبقہ اور عوام کو بھی اپنے ساتھ لے لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آخر کار یہ اتحاد ہی ہے جو برطانیہ جو اسکاٹ لینڈ کے علاوہ ویلس اور شمالی ایئرلینڈ کو یکجا کرسکتا ہے ۔ ہمارے عوام متحدہ طور پر اسپورٹس اور بزنس کے کاموں میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ فلاحی خدمات اسکولس سے لیکر دواخانوں تک متحدہ جدوجہد کرسکتے ہیں ۔ ہمارے خاندانوں اور برادریوں کو متحد کرنے سے برطانیہ کا ہی فائدہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک سنہرا موقع حاصل ہے کہ ہم اس ملک کو ایک ایسے ملک میں تبدیل کردیں جیسا کہ یہ پہلے کبھی نہیں تھا ۔