نئے دارالحکومت کی تعمیر میں عوام سے تعاون کی طلبی

حیدرآباد ۔ /2 اپریل (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج ریاست کے نئے دارالحکومت کی تعمیر میں شعبہ حیات کے تمام افراد سے تعاون کی خواہش کی ہے ۔ انہوں نے سکریٹریٹ سے کلکٹران اضلاع کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ امراوتی (ضلع گنٹور) میں نئے دارالحکومت کی تعمیر میں ریاستی حکومت کے ہر ایک ملازم کو ماہانہ ایک دن کی تنخواہ کا عطیہ دینا چاہئیے اور ہر ایک شخص کو کم از کم ایک اینٹ کا تعاون کرنا چاہئے۔