نئے دارالحکومت پر حکومت آندھرا پردیش کی کمیٹی کا ایشیائی ممالک کا دورہ

حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( پی ٹی آئی ) : حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے ریاست کے نئے دارالحکومت کی تعمیر کے لیے مختلف ماڈلس کی اسٹڈی کے لیے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی کے ارکان ملک میں اپنے دوروں کی تکمیل کے بعد سنگاپور ، ملیشیا اور چین کا دورہ کریں گے ۔ وزیر بلدی نظم و نسق اور شہری ترقی پی نارائنا کے زیر صدارت کمیٹی کے ارکان 22 تا 26 ستمبر جنوب مشرقی ایشیا میں سٹی ۔ اسٹیٹ اور ملیشیا کے ایک پلانڈ ٹاون ، پتراجیا کا بھی دورہ کریں گے ۔ اس کے بعد 5 تا 9 اکٹوبر چین کا دورہ کریں گے اور اس بڑے کمیونسٹ ملک میں مختلف سٹی ماڈلس کا جائزہ لیں گے ۔۔