نئی دہلی 4 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج نئے ایکس چینج ٹریڈیڈ فنڈ (ای ٹی ایف) بہ نام ’’بھارت ۔ 22‘‘ کی تشکیل کا اعلان کیا جو 22 سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزیز، سرکاری ملکیتی بینکوں اور ایس یو یو ٹی آئی کے بعض حصص پر مشتمل ہوگا۔ اُنھوں نے یہ میڈیا کو بتایا کہ بھارت ۔ 22 چھ شعبوں کا احاطہ کرے گا۔ اس میں 4 بینکنگ اسٹاکس ایس بی آئی، ایکسیس بینک، بینک آف بڑودہ اور انڈین بینک کے علاوہ سی پی ایس پی ادارہ جات جیسے نالکو، او این جی سی، آئی او سی، بی پی سی این اور کول انڈیا شامل ہیں۔ علاوہ ازیں 9 دیگر پبلک سیکٹر یونٹس نیز آر ای سی اور پی ایف سی بھی ہوں گے۔ آئی ٹی سی میں ایس یو یو ٹی آئی کی حصہ داری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جن حصص کو شامل کیا گیا، اُن میں کا 90 فیصد حصہ فیوچرس کیٹگری کی ٹریننگ میں آتا ہے۔ آئی سی آئی سی آئی پروڈنشیل فنڈ منیجر ہے۔