نئے امریکی سفیر رچرڈ ورما کی آمد

نئی دہلی ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے لئے امریکہ کے نئے سفیر رچرڈ ورما آج یہاں پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی، سلامتی و خوشحالی جیسے دونوں ملکوں کے مشترکہ مقاصد کی تکمیل کیلئے وہ ہندوستان کے ساتھ کام کرنے کے متمنی ہیں۔ مسٹر رچرڈ ورما نے موجودہ وقت اور حالات کو باہمی تعلقات کیلے ’’بہترین و سازگار‘‘ قرار دیا۔ 46 سالہ رچرڈ ورما سابق نائب وزیرخارجہ برائے امور مقننہ بھی ہیں۔