نئے امتحانی طریقہ اور محصلہ نشانات سے واقفیت ضروری

ایس ایس سی امتحان، طلبہ کیلئے خصوصی سشن
حیدرآباد 22 مارچ (سیاست نیوز) ایس ایس سی امتحان دینے والے طلبہ کیلئے ایک خصوصی سشن کا اہتمام ڈائنمک فیڈریشن آف پرائیوٹ اسکولس اور سینٹ نظامی اسکول بنجارہ ہلز منعقد ہوا۔ جس میں کیرئیر گائیڈنس سیاست ایم اے حمید نے خصوصی لکچر دیا۔ مسٹر عفان قادری اور جناب مبشر خرم اعزازی مہمانان تھے۔ مسٹر ایم اے حمید نے اپنے لکچر میں ایس ایس سی امتحان میں ہونے والی نئی تبدیلیوں اور محصلہ نشانات کے طریقہ کار سے واقف کروایا۔ سوال جواب سیشن میں طلباء، سرپرستوں اور انتظامیہ نے بتایا کہ ایسے پروگرام کے انعقاد میں جو کمی اور تشنگی رہ گئی تھی اس کو آج پورا کیا گیا۔ طالب علم ایس ایس سی کا امتحان لکھ رہے ہیں۔ آئی آئی ٹی کا نہیں۔ ان کیلئے کئی ضروریات میں ان سے واقف ہونا ضروری ہے۔ انٹرنل کے 20 نشانات میں 7 نشانات اور بورڈ کے 80 کے منجملہ 28 نشانات کے حصول پر کامیاب قرار دیا جائے گا۔ سوالات نئے طرز سے آئیں گے اور سوال کے جواب کو یاد کرنے کے بجائے خود سمجھ کر اپنے الفاظ میں تحریر کرنا ہوگا۔ یہ نیا بیاچ ہے۔ اس لئے سابقہ امتحانی پرچے بھی نہیں ملتے چونکہ پہلی دفعہ امتحان ہونے والا ہے۔ نظامی اسکول کے ڈائرکٹر جناب احمد نے خیرمقدم کیا جبکہ فیڈریشن کے سکریٹری مسعود احمد نے اس لکچر کے انعقاد کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے معلومات حاصل کرکے استفادہ پر زور دیا۔ اس موقع پر نویں ؍ دسویں کے طلباء و طالبات اور ان کے سرپرستوں کی وداعی تقریب ہوئی اور ایک پراثر عشائیہ ترتیب دیا گیا۔ آخر میں قومی ترانہ پر اختتام ہوا۔