نئے اضلاع کے قیام کیلئے وقت کا تعین نہیں کیا گیا: محمود علی

حیدرآباد۔/26نومبر، ( آئی این این ) ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمود علی نے آج بتایا کہ ریاستی حکومت تلنگانہ میں نئے اضلاع کے قیام کی تجویز رکھتی ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی بی سنجیو راؤ اور دیگر کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تجویز ابھی زیر غور ہے اور اس ضمن میں کسی فیصلہ کو قطعیت نہیں دی گئی ہے۔اس کے علاوہ اس تجویز پر کب عمل ہوگا اس بارے میں بھی وقت کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔