سرفراز احمد کلکٹر کریم نگر اور شاہنواز قاسم ایس پی کھمم مقرر
حیدرآباد ۔ 10اکٹوبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے نئے اضلاع و شہروں کیلئے کلکٹرس ‘ ایس پیز ‘ کمشنرس اور ڈی سی پیز کے تقررات عمل میں آئے ۔ سرفراز احمد کلکٹر کریم نگر اور شاہنواز قاسم کھمم کے ایس پی کی حیثیت سے مقرر کئے گئے۔11اکٹوبر دسہرے سے اضلاع کی تنظیم جدید پر عمل آوری ہوگی ۔ حکومت نے ان اضلاع کیلئے کلکٹرس کی حیثیت سے ورنگل رورل کیلئے پرشانت ‘ یدادری کیلئے انیتا رامچندرن ‘ پداپلی کیلئے اے ورشنی ‘ کاماریڈی کیلئے ستیہ نارائنا ‘ میدک کیلئے بھارتی ‘ منچریال کیلئے اروی کرنن ‘ وقارآباد کیلئے دویا ‘ سرسلہ کیلئے کرشنابھاسکر ‘ آصف آباد کیلئے چمپالعل ‘ جنگاؤں کیلئے دیواسنیا ‘ جئے شنکر کیلئے مرلی ‘ جگتیال کیلئے شرت ‘ سوریا پیٹ کیلئے نریندر موہن ‘کتہ گوڑم کیلئے راجیو جی ہنمنتو ‘ نرمل کیلئے المیرتی ‘ ناگرکرنول کیلئے سریدھر ‘ محبوب آباد کیلئے پرتی مینن ‘ جوگو لامبا کیلئے رجت کمار شیٹی ‘ میڑچل ( ملکاجگری) کیلئے ایم وی ریڈی ‘ ونپرتی کیلئے شیوانا موہنتی ‘ عادل آباد کیلئے جیوتی بدھا پرساد ‘ ورنگل اربن ‘ امراپالی کریم نگر کیلئے سرفراز احمد ‘ محبوب نگر رونالڈ روز ‘ سنگاریڈی کیلئے مانک راج ‘ نلگنڈہ کیلئے جی اپل ‘ نظام آباد کیلئے یوگیتا رانا ‘ رنگاریڈی کیلئے رگھونندن راؤ ‘ حیدرآباد کیلئے راہول بوجا ‘ کھمم کیلئے لوکیش کمار کا تقرر کیا گیا ہے ۔ کمشنرس اور ڈی سی پیز کی حیثیت سے ورنگل کمشنر اکون سبھروال ‘ کریم نگر کمشنر کملاسن ریڈی ‘ سنٹرل زون ڈی سی پی زوئل ڈیوس ‘ سدی پیٹ کمشنر شیوکمار ‘ نظام آباد کمشنر کارتیکایئے ‘ مادھا پور ڈی سی پی وی پرساد ‘ راما گنڈم کمشنر وکرم جیت ‘ کھمم کمشنر شاہنواز قاسم ‘ شمس آباد ڈی سی پی پدماجا ریڈی کا تقرر کیا گیا ہے ۔ اضلاع کے ایس پیز کی حیثیت سے سوریا پیٹ ‘ پرمیلا نوتن ‘ نلگنڈہ پرکاش ریڈی ‘ یدادری کیلئے یداگیری ‘ سرسلہ کیلئے وشوا جیت ‘ نرمل کیلئے وشنو وادید ‘ میدک کیلئے چندراویتی ‘ کتہ گوڑم کیلئے عنبرکشور جھا ‘ جگتیال کیلئے اننت شرما ‘ عادل آباد کیلئے سرینواس ‘ ونپرتی کیلئے روہنی ‘ ناگرکرنول کیلئے سنگن وار کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے ۔