نئی ریت مائننگ پالیسی پر موثر عمل آوری کے لیے تقررات

حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ نے ’ نیو سینڈ مائننگ پالیسی 2014 ‘ پر موثر عمل آوری کی غرض سے محکمہ زیر زمین وسائل سے تعلق رکھنے والے 12 اسسٹنٹ ڈائرکٹرس کو بحیثیت ایکس افیشیو اور محکمہ ٹی ایس ایم ٹی سی سے تعلق رکھنے والے 6 اسسٹنٹ ڈائرکٹرس کو شعبہ ویجلنس کے ایکس افیشیو عہدوں میں تبدیل کرتے ہوئے خدمات پر مامور کرنے سے متعلق احکامات جاری کردیا ہے ۔ ذرائع کے بموجب تلنگانہ اسٹیٹ منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ کے تحت روبہ عمل لائی جانے والی ’ تلنگانہ ریت پالیسی ۔ 2014 ‘ کی جدید پالیسی پر موثر عمل آوری کی غرض سے محکمہ زیر زمین آبی وسائل میں اسسٹنٹ ڈائرکٹرس کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دینے والے 12 عہدیداروں کو ایکس افیشیو کے عہدوں میں تبدیل کرتے ہوئے انہیں خدمات پر مامور کرنے کے علاوہ محکمہ ٹی ایس ایم ڈی سی میں بحیثیت اسسٹنٹ ڈائرکٹر خدمات انجام دینے والے 6 عہدیداروں کو شعبہ ویجلنس کے ایکس افیشیو عہدوں میں تبدیل کرنے سے متعلق حکومت تلنگانہ نے احکامات جاری کردیا ہے ۔ ذرائع کے بموجب حکومت تلنگانہ کی جانب سے مرتبہ جدید ریت پالیسی ’ نیو سینڈ مائننگ پالیسی 2014 ‘ پر موثر عمل آوری کو یقینی بنانے کی غرض سے مذکورہ محکمہ میں عہدیداروں کی کمی کے نتیجہ میں حکومت نے یہ اقدام کیا ہے ۔۔