جاری صف آرائی کے درمیان وزیردفاع ارون جیٹلی نے لوک سبھا کو آج یقین دلایا کہ مسلح افواج
کسی بھی ناگہانی کا سامنا کرنے پوری طرح تیار ہیں۔ تبت میں چینی افواج کی نقل و حرکت ہندوستان کے مقابلے پاکستانی دفاعی صنعت کے بہتر ہونے سے متعلق اطلاعات ایک سینئر فوجی افسر کے بیان کے بارے میں ایک سوال پر جیٹلی نے جواب دیا کہ مسلح افواج کے پاس کسی بھی ناگہانی سے نمٹنے کیلئے خاطرخواہ دفاعی سازوسامان موجود ہے۔