صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے ہفتہ کو پرگتی میدان پر نئی دہلی کتب میلہ کا افتتاح کیا۔ سیاست آرٹ گیلری بھی ان خوش نصیب شرکاء میں شامل ہے جو اس میلہ میں اسلامی فن خطاطی کے نادر و نایاب نمونوں کی نمائش کررہی ہے۔ صدر پرنب مکرجی نے اس موقع پر ہندوستان کے کثیر تہذیبی معاشرہ کو ملک اور اس کے تمام شہریوں کی طاقت و استحکام کا سرچشمہ قرار دیا۔