نئی دہلی۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا کو آج مطلع کیا گیا کہ حکومت آئندہ سال سے نئی تعلیمی پالیسی متعارف کرے گی۔ وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے کہا کہ ماہرین سے مشاورت کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس ضمن میں ابتدائی سطح سے اعلیٰ سطح تک متعلقہ ماہرین کو شامل کرنے کے بارے میں متعدد سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔ ایرانی نے کہا کہ e-Patshala پراجیکٹ کے تحت سی بی ایس سی کے I تا XII جماعت تک تمام نصابی کتب آن لائن اور موبائیل فون ایپ پر مفت دستیاب رہیں گے۔