کابل ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کی کاسمو پولیٹن نئی خاتون اول نے نقاب کے بارے میں فرانس کے متنازعہ امتناع کی حمایت کرتے ہوئے مکمل حجاب کا تقابل ’’اندھوں ‘‘سے کیا ہے جبکہ وہ اپنے اختیار کردہ قدامت پسند مادروطن میں خواتین کیلئے زیادہ احترام کی مہم شروع کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔ عیسائی ثقافت سے تعلق رکھنے والی لبنانی ۔ امریکی رولا غنی نے رواں سال کے اوائل افغان مبصرین کو حیرت میں ڈال دیا جب وہ اپنے شوہر کے ہمراہ ملک کی صدارتی مہم کے دوران عوام میں نمودار ہوئیں، جو کسی سیاسی شریک حیات کی انوکھی مثال ہے۔