حیدرآباد۔ 14 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل کے سالانہ امتحانات کا 18 مارچ سے آغاز ہوگا ۔ کاکتیہ یونیورسٹی کے تحت ورنگل ، کھمم اور عادل آباد اضلاع کے ڈگری کالجس کے کورسیس بی اے ، بی کام ، بی بی ایم ، بی ایس سی ، سال اول ، دوم اور سوم کے سالانہ امتحانات کے لیے تینوں اضلاع میں 153 امتحانی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں سے ورنگل 60 ، کھمم ضلع میں 46 ، عادل آباد 47 امتحانی مراکز میں 2 لاکھ 33 ہزار 782 طلباء وطالبات کی تعداد شریک امتحان رہے گی ۔ ڈگری سال دوم ، سوم صبح 9 تا 12 بجے جب کہ سال اول کے امتحانی اوقات دوپہر 2 تا 5 بجے شام رہیں گے ۔ کاکتیہ یونیورسٹی کنٹرولر آف ایگزامنیشن پروفیسر ایم وی رنگاراؤ کے بموجب مارچ کی 18 تا 18 اپریل تک جاری رہنے والی ڈگری امتحانات کے لیے یونیورسٹی کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ سال اول اور سال آخر کا امتحان ایک ہی دن اور سال دوم کا امتحان دوسرے دن رہے گا ۔ کاکتیہ یونیورسٹی ڈگری امتحانات ٹائم ٹیبل پر منعقد ہوں گے ۔ تمام طلبہ و طالبات آدھا گھنٹہ قبل ہی اپنے اپنے امتحانی مراکز پہونچ جائیں ۔۔