نیویارک ۔ 2 اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایپل سی ای او ٹم کوک نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا وہ ہندوستان کے بارے میں بے حد مثبت رائے رکھتے ہیں کہ یہ ایک ایسا مارکیٹ ہے جس نے اپنی توسیع کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کی ہیں اور مجھے توقع ہے کہ ہندوستان آئندہ بھی اس کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔ ٹم کوک نے کہا کہ ہم نے ہندوستان میں سرمایہ کاری کی ہے اور ایک ایپ ایکسلریٹر سنٹر بھی قائم کیا ہے اور فی الحال اسی چینل کے ساتھ ہماری کاروباری مصروفیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس میں مزید توسیع متوقع ہے ۔ کوک نے کمپنی کے تیسرے سہ ماہی کی کارکردگی واضح کرنے کیلئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔
ہندوستان کو کشن گنگا پراجیکٹ پر پیشرفت کی اجازت : عالمی بینک
واشنگٹن۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سندھ آبی معاہدہ کے تحت ہندوستان کو دریائے جہلم اور چناب کی معاون ندیوں پر ہائیڈرو الیکٹرک پاور تنصیبات تعمیر کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم اس کے لئے کچھ تحدیدات کو بھی متعارف کیا گیا ہے۔