میں ہندوستان واپس جاؤں گی: تسلیمہ نسرین

کولکتہ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) متنازعہ بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین جو جان سے مار دینے کی بنیاد پرستوں کی دھمکیوں کے بعد امریکہ منتقل ہوچکی ہیں، آج کہاکہ اُنھیں بنیاد پرستوں کی دھمکیوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ اُنھوں نے مستقل طور پر ہندوستان سے نقل مقام نہیں کیا ہے۔ وہ جب بھی خود کو محفوظ تصور کریں گی ہندوستان واپس آجائیں گی۔ انھیں اسلام پسندوں نے جو قبل ازیں بنگلہ دیش میں دو بلاگرس کو قتل کرچکے ہیں، اُنھیں بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے تھے چنانچہ اُنھوں نے امریکہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔