حیدرآباد ۔ 2۔ اپریل (سیاست نیوز) سنگا ریڈی کے کانگریس رکن اسمبلی جگا ریڈی نے ان کی ٹی آر ایس میں شمولیت سے متعلق اطلاعات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خاموشی اور صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ وہ دسہرہ تہوار تک اسی طرح خاموش رہیں گے ۔ دسہرہ کے بعد میں کیا ہوں سب کو بتاؤں گا۔ جگا ریڈی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہولئے کہا کہ ٹی آر ایس میں عدم شمولیت کے بارے میں ان کے بیان کے باوجود شمولیت سے متعلق اطلاعات گشت کر رہی ہیں جس کی وہ سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ جگا ریڈی نے کہا کہ میں نے واضح کردیا کہ ٹی آر ایس میں شامل نہیں ہوگا ، اس کے باوجود مہم جاری رکھنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سنگا ریڈی کی ترقی کیلئے مساعی کرینگے اور ترقی پر حلقہ کے عوام سے بات چیت کریں گے ۔