میں کسی کا ایجنٹ نہیں ہوں : گورنر اروناچل

ایٹانگر ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اروناچل پردیش کے گورنر جیوتی پرساد راج کھوا نے آج ان الزامات کی تردید کی کہ راج بھون بی جے پی اور آر ایس ایس کا ہیڈکوارٹر بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دستور کے مطابق کام کررہے ہیں۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں غیر سیاسی آدمی ہوں ۔ سیاسی پارٹیاں راج بھون کو کبھی استعمال نہیں کرسکتی۔ میں کسی کا ایجنٹ نہیں ہوں۔