میں نیپال زلزلہ سے واقف نہیں تھا ‘ راج ناتھ سنگھ کا اعتراف

نئی دہلی 17 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج یہ اعتراف کیا کہ وہ نیپال میں آئے زلزلہ سے اس وقت تک واقف نہیں تھے جب تک وزیر اعظم نے انہیں اس سے مطلع نہیں کیا ۔ راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ اعتراف کرنے میں کوئی پس و پیش نہیں ہے کہ وہ ایک تقریب کے بعد گھر پہونچ گئے تھے اس وقت تک انہیں زلزلہ کی اطلاع نہیں تھی تاہم وزیر اعظم نے انہیں اس سے مطلع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جو مستعدی انہیں بحیثیت وزیر داخلہ دکھانی چاہئے تھی اور جو اطلاعات رکھنی چاہئے تھیں وہ ان کے پاس نہیں تھیں۔