میں سیزن 1سے قسمت آزما رہی تھی کے بی سی ونر انامیکا کا بیان

ممبئی۔ 3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جمشید پور کی این جی او ورکر انامیکا مجمدار جو ’’کون بنے گا کروڑ پتی 9 ‘‘ کی پہلی کروڑ پتی بنی ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ وہ اس مقبول عام گیم شو کے پہلے سیزن سے ’’ہاٹ سیٹ‘‘ تک پہنچنے کی کوششیں کرتی رہی ہیں۔ میگا اسٹار امیتابھ بچن کی میزبانی میں یہ گیم شو 2000 ء میں شروع ہوا تھا ۔ 41 سالہ گرہست خاتون نے بتایا کہ وہ زیادہ تر رقم اپنی این جی او کیلئے وقف کردیں گی۔