میں برطانیہ میں مقبول ہوں : ٹرمپ

لندن، 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ وہ ایک مستحکم ذہانت والے شخص ہیں اور غذائیت سے بھرپور کھانا کھاتے ہیں۔مسٹر ٹرمپ نے برطانیہ کی آئی ٹي وی کی جانب سے ان کی صحت اور جسمانی فٹنس پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔امریکی صدر کہتے ہیں کہ مستحکم اور ذہین شخص ہوں۔ جعلی خبروں کے دور میں سوشل میڈیا میرے دفاع کا ذریعہ ہے ،کبھی کبھار تو میں اپنے بستر سے ہی ٹویٹ کرتا ہوں۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے میں برطانیہ میں بہت مقبول ہوں، خواتین کا بے پناہ احترام کرتا ہوں، خواتین کی سپورٹ کرتا ہوں اور بہت سی خواتین اسے سمجھتی بھی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فوج کے حوالے سے میری پوزیشن کو خواتین سمجھتی ہیں، خواتین بھی اپنے ملک میں محفوظ رہنا چاہتی ہیں۔