میںنے بھی زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا:امیتابھ بچن

کولکتہ ۔ 4 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے جو فی الحال  اپنی آنے والی فلم

"Te3n”کی شوٹنگ کیلئے کولکتہ میں مقیم ہیں، آج رات کے پچھلے پہر شدید زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا۔ واضح رہے کہ 6.7 شدت کا ایک زبردست زلزلہ جس کا مبدا منی پور میں تھا، ملک کے سارے شمال مشرقی علاقہ کو بری طرح دہلادیا جس کے نتیجہ میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور سنسنی پھیل گئی۔ 73 سالہ امیتابھ بچن نے کہا کہ وہ اس المیہ سے متاثرہ تمام افراد کے حفاظتی و سلامتی کیلئے دعا گو ہیں۔ امیتابھ بچن نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’زلزلہ‘‘ صبح 4.30 بجے کولکتہ میں محسوس کیا، پلنگ ہلنے لگا …مجھے حیرت ہوئی … صبح اس کی توثیق ہوئی… تمام صحیح و سلامت رہے۔ ! میری دعائیں ہیں۔ ‘‘ "Te3n” کے سجے گھوش ہیں۔ اس فلم کے اسٹارس ودیا بالن اور نواز الدین صدیقی ہیں۔