لندن ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن میرکل نے ایک بچے کو جنم دیا ہے پیر کے روز ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن میرکل کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے۔ برطانوی شاہی جوڑے کہ یہ پہلی اولاد ہے۔ بچہ تندرست اور صحت مند بتایا گیا ہے۔شہزادہ ہیری نے ونڈسر شاہی محل میں ٹی وی کیمروں کے آگے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ میں اور میگھن والدین بن گئے ہیں۔