ایٹا نگر۔ 14 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے میک موہن لائن پر سڑک کی تعمیر کے جواب میں ہندوستان نے بین الاقوامی سرحد پر سڑک کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے کہا کہ اس سڑک پر بڑے پیمانے پر سرحدی علاقوں میں عوام کی نقل و حرکت ممکن ہوسکے گی۔ انہیں تمام سہولتوں سے آراستہ کرکے آرام دہ بنایا جائے گا۔ یہ سڑک 7 ہزار کیلومیٹر طویل ہوگی اور صیانتی نقطہ نظر سے بھی اہمیت کی حامل ہوگی۔