میکسیکو،30اگست (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کے شمال مشرقی شہر کین کُن کے ایک تفریحی مقام پرٹی وی چینل کے ایک کیمرہ مین سمیت دو لوگوں کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق کیمرہ مین کی شناخت جے ای آر وی کی شکل میں ہوئی ہے ۔اس درمیان مقامی ٹی وی چینل ٹی وی ۔10 نے بھی ٹوئٹ کرکے اپنے کیمرہ مین کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔چینل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ نیوز کیمرہ مین جے راڈری گج وللاڈاریس کی موت سے ہمیں سخت نقصان پہونچا ہے۔اظہار رائے کی آزادی کیلئے کام کرنے والی ایک تنظیم نے کہا کہ گذشتہ سال کم سے کم 12صحافیوں کا قتل کیا گیا تھااور جاریہ سال اب تک چھ صحافی اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔