تنہاوٹا ڈی کیوریرو۔23 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کی وفاقی فورس نے منشیات کی جنگ کی خون ریز کارروائی کو ناکم بنانے کیلئے 3 گھنٹے تک گھمسان کی لڑائی کی جس میںکم از کم 42 مشتبہ خطرناک مجرمین ہلاک ہوئے ۔ گڑبڑزدہ مغربی علاقہ میں کل ہوئی اس کارروائی میں ایک وفاقی پولیس آفیسر بھی زخمی ہوا ۔ مسلح مجرمین کی جانب سے تنہاوٹا میشواکان اسٹیٹ میں ایک علاقہ پر قبضہ کرنے کی اطلاع پر حکام نے کارروائی شروع کی تھی ۔ نیشنل سکیورٹی کمشنر مونٹے الجنڈورو اوبیڈو نے کہا کہ اب تک ہم نے 42 مشتبہ مجرمین کو ہلاک کردیا ہے ۔ ان میں سے 3 کو گرفتار کرلیا گیا ۔ انھوں نے اس گیانگ کا نام نہیں بتایا ۔ یہاں اس گروپ نے منشیات کاکاروبار پھیلا رکھا ہے اور طاقتور مسلح گروپ مقامی نظم و نسق کے لئے دردسر بنتا جارہا ہے ۔ حکام کے بقول خالیسکو کے علاقے میں گزشتہ روز تین گھنٹے تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں وفاقی پولیس کا ایک ملازم بھی مارا گیا۔ ہلاک ہونے والے دیگر 42 افراد کا تعلق اسمگلروں کے گروہ سے بتایا گیا ہے۔ میکسیکو کے اس علاقے میں پولیس گزشتہ کئی برسوں سے مجرموں کے ’خالیسکو نیو جنریشن‘ نامی ایک انتہائی طاقتور گروہ کے خلاف حالت جنگ میں ہے۔