حیدرآباد ۔ یکم مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ کے میڈیکل طلبہ کے لئے خوشخبری ہے کہ ریاستی حکومت نے احکام جاری کردیئے جس کے تحت ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس گریجویٹس کے لئے ایک سال سرکاری ملازمت کا لزوم برخاست کردیا گیا۔ سرکاری حکمنامہ کے مطابق جو 30 اپریل کو پرنسپال سکریٹری محکمہ طب و صحت راجیشور تیواری نے جاری کیا۔ میڈیکل گریجویٹس کو لازمی سرکاری ملازمت سے مستثنیٰ کیا گیا ہے۔ اب تک تلنگانہ میڈیکل کونسل میں رجسٹریشن کے لئے سرکاری ملازمت کا لزوم تھا۔ غیر منقسم آندھراپردیش میں قانون سازی کے ذریعہ اے پی میڈیکل کونسل میں رجسٹریشن کے لئے ایک سال سرکاری ملازمت کا لزوم عائد کیا گیا تھا۔